عادل منصوری - ہے بڑی شین سے شمس الرحمٰن

ہے بڑی شین سے شمس الرحمٰن

عادل منصوری

 

صبح کے نور کا پھیلاؤ
مسلسل مربوط
دھوپ شدت سے نگاہیں خیرہ
موج در موج
نئے نام کا سیلاب رواں
ساتھ میں سب خس و خاشاک بہے جاتے ہیں
برق رفتار ہیولا سا کوئی
ہنہناتے ہوئے گھوڑے پر سوار
علم اردو کرے اوج ثریا سے بلند
رات کے پھیلے ہوئے سایوں پر
مارے شبخون
تیغ فاروقی
فراست بھی، قلم رانی بھی
میر […]