For more interesting readings, please visit :
For more interesting
readings please visit:
www.adilmansuri.wordpress.com
www.ghazalgurjari.com
www.mansuri.com
Posted on February 21st, 2008 by adil
Filed under: General | No Comments »
For more interesting
readings please visit:
www.adilmansuri.wordpress.com
www.ghazalgurjari.com
www.mansuri.com
Posted on February 21st, 2008 by adil
Filed under: General | No Comments »
જયારે પ્રણયની જગમાં શરૂઆત થઈ હશે
ત્યારે પ્રથમ ગઝલની રજૂઆત થઈ હશે
પહેલા પવનમાં કયારે હતી આટલી મહેક
રસ્તામાં તારી સાથે મુલાકાત થઈ હશે
ઘૂંઘટ ખૂલ્યો હશે અને ઊઘડી હશે સવાર
ઝૂલ્ફો ઢળી હશે ને પછી રાત થઈ હશે.
ઊતરી ગયા છે ફૂલોના ચહેરા વસંતમાં
તારા જ રૂપરંગ વિશે વાત થઈ હશે
‘આદિલ’ને તે દિવસથી મળ્યું દર્દ દોસ્તો
દુનિયાની જે દિવસથી શરૂઆત થઈ હશે
Posted on December 26th, 2007 by adil
Filed under: General | No Comments »
બિસ્તરમાં તારી યાદની પરીઓ ઢળી ગઇ; આ દૃશ્ય જોઇ રૂમની બારી છળી ગઇ.
આકાશ લઇને માથા ઉપર છત ઢળી ગઇ, દીવાલ મારા મનના વિચારો કળી ગઇ.
એના બદનની આગથી ચાદર બળી ગઇ, તકિયાને ટોળ કરવાની એક તક મળી ગઇ.
સિગારેટ એશ-ટ્રેમાં બુઝાઇ ગઇ, અને, કોફીના કપમાં કાળી વ્યથા ઓગળી ગઇ.
પડછાયા સાથે ચાલતી શંકાની ડાકણો, શેરી સુધી ગઇ અને પાછી વળી ગઇ.
શેરીમાં અંધકારનાં કૂતરાં ભસી પડયાં, આકાશથી પ્રકાશની ડાળો લળી ગઇ.
—આદિલ મન્સૂરી
આધુનિક ગુજરાતી ગઝલની વાત આવે ત્યારે સહુ પ્રથમ જે નામ જીભે ચડે તે આદિલ મન્સૂરીનું છે. સ્મૃતિ અનેક રંગે, અનેક રૂપે આવતી હોય છે. પતંગિયાં, ભમરા કે તમરાંની જેમ, કયારેક વાવાઝોડાની જેમ તો કયારેક વીજળીની જેમ ત્રાટકતી, તો કયારેક હવાની હળુહળુ વાતી લહરની જેમ આવતી હોય છે.
શાયરે અહીં સ્મૃતિનું એક રૂપાળું સ્વરૂપ આપ્યું છે. રાતનો સમય છે અને એ બિસ્તરમાં છે. પ્રિય વ્યકિતની યાદની પરીઓ ત્યાં ઢળેલી છે. સોળ, અઢાર કે વીસ વરસની વરચે જે કામુક સંવેદનો જાગે એનો અહીં અણસારો છે. બિસ્તરમાં કાવ્યનાયક છે અને એની આસપાસ સ્મૃતિની સોહામણી પરીઓ છે. અદૃશ્ય સ્મૃતિને પરીરૂપે પ્રગટ કરી છે અને આ દૃશ્ય જોઇને રૂમની બારી પણ છળી જાય છે. રોમેન્ટિક માહોલમાં આ ગઝલનો પ્રારંભ થાય છે. કશું ગુપ્ત નથી. કશું છાનુંછપનું નથી. આખા આકાશને પોતાના માથા પર લઇને ઢળેલી છત છે અને દીવાલો પર મનના વિચારો પામી જાય છે. દીવાલને કાન હોય છે પણ દીવાલ પાસે સામા માણસનું મન વાંચવાની સૂઝ છે. દીવાલને કાન હોય છે એ વાતને એને સાન પણ હોય છે એ રીત રજૂ કરી છે. ભારે નજાકતથી કવિ કામુક ચિત્રો ઉપસાવે છે. પ્રણયની વાતમાં અતિશયોકિત ન હોય તો કયાં હોઇ શકે? મળવાની ઝંખના અને એની આગ અને આ આગ પણ એવી કે ચાદરને બાળી શકે અને તકિયાને ટોળ કરવાની ક્રીડા કરવાની તક મળી જાય. શાયરી વિપ્રલંભશૃંગારની છે પણ સ્મૃતિની ઉત્કટતા એને સંભોગ-શૃંગારમાં ફેરવી નાખે છે.
પછી જે દૃશ્યો છે તે વાસ્તવિક દૃશ્યો છે. એ દૃશ્યોને કાવ્યનાયકના વર્તન દ્વારા રજૂ કર્યા છે અને સાંકેતિક રીતે પણ કેટલુંક કહ્યું છે. વિફળ પ્રેમની વાત આ શાયર આ રીતે કરે છે:
‘સિગારેટ એશ-ટ્રેમાં બુઝાઇ ગઇ, અને કોફીના કપમાં કાળી વ્યથા ઓગળી ગઇ.’
વ્યથાનો જે રંગ છે એમાં જ વ્યથા છે. પ્રિય વ્યકિત સાથેનું મિલન ન થાય તો મનમાં કેટલીયે શંકાકુશંકાઓ જાગતી હોય છે. આ શંકા ભલભલાને વિરિછન્ન કરે એવી હોય છે. પડછાયા સાથે શંકાની ડાકણો ચાલે છે. શેરી સુધી જાય છે અને પાછા વળી જાય છે.
આ વિરહની રાતની વાત છે. શેરીમાં અંધકારનાં કૂતરાં ભસે છે. રાત વીતે છે, કવિ વીતતી રાતની વાત આ રીતે કહે છે:
આકાશથી પ્રકાશની ડાળો લળી ગઇ.
આદિલની આ ગઝલ અભિવ્યકિતની દૃષ્ટિએ આપણી પરંપરાગત ગઝલ કરતાં કેવી રીતે જુદી પડે છે એ બતાવવાની જરૂર નથી. અહીં કોઇ સાકી-સુરા કિનારો-મઝધાર એવી ચીલાચાલુ વાત નથી. આધુનિક ગઝલની અભિવ્યકિતની સાથે હરીન્દ્ર દવેનું પરંપરાશીલ ગીત જોઇએ:
પાન લીલું જોયું ને તમે યાદ આવ્યાં, જાણે મોસમનો પહેલો વરસાદ ઝીલ્યો રામ,
એક તરણું કોળ્યું ને તમે યાદ આવ્યાં.
કયાંક પંખી ટહૂકયું ને તમે યાદ આવ્યાં, જાણે શ્રાવણના આભમાં ઉઘાડ થયો રામ,
એક તારો ટમકયો ને તમે યાદ આવ્યા.
જરા ગાગર ઝલકી ને તમે યાદ આવ્યાં, જાણે કાંઠા તોડે છે કોઇ મહેરામણ રામ,
સહેજ ચાંદની છલકી ને તમે યાદ આવ્યાં.
કોઇ ઠાલું મલકયું ને તમે યાદ આવ્યાં, જાણે કાનુડાના મુખમાં બ્રહ્માંડ દીઠું રામ,
કોઇ આંખે વળગ્યું ને તમે યાદ આવ્યાં.
કોઇ આંગણ અટકયું ને તમે યાદ આવ્યાં, જાણે પગરવની દુનિયામાં શોર થયો રામ,
એક પગલું પડયું ને તમે યાદ આવ્યાં.
Posted on December 12th, 2007 by adil
Filed under: General | No Comments »
Posted on November 26th, 2007 by adil
Filed under: General | No Comments »
Posted on November 13th, 2007 by adil
Filed under: General | No Comments »
![]() |
|
ملاقات اور تصاویر: انور سِن رائے
اپنی تمام شاعری منسوخ بھی کر سکتا ہوں: ظفر اقبال
سوال: ظفر اقبال صاحب! اب کم و بیش نصف صدی ہونے کو ہے آپ کی شعر گوئی کو اور اس دوران آپ نے شاید سب سے زیادہ لکھا ہے، تو کیا ہے، جو آپ کو سب سے الگ اور ممتاز کرتا ہے؟
ظفر اقبال: میں ایمانداری سے سمجھتا ہوں کہ ایک ہی معاشرے میں، ایک ہی آب و رنگ میں، ایک ہی زمین پر، ایک ہی پانی پیتے ہوئے سارا کچھ، تو میں اپنے ہم عصروں سے اتنا زیادہ مختلف نہیں ہو سکتا، تھوڑا بہت فرق ہو سکتا ہے انیس بیس کا، میں نہیں سمجھتا کہ میں سب سے بہت اوپر ہو گیا ہوں، نہیں، بلکہ یہ ایک اجتماعی شعور کی بات ہے جو میں کہہ رہا ہوں، اس میں آپ بھی شامل ہیں، اس میں فلاں بھی شامل ہے اور فلاں بھی شامل۔ میری شاعری میں جو عاجزی ہے۔ جو انکسار ہے، مثلاً میں نے کبھی تعلی کا شعر نہیں کہا۔ کبھی دعویٰ نہیں کیا کہ میں نے یہ کیا ہے میں نے یہ کہا ہے کہ یہ میں نے یہ کرنے کی کوشش کی ہے پتہ نہیں، ہوا ہے یا نہیں ہوا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے میرے کلام میں اگر کچھ برکت اگر ڈالی ہے تو اس کی وجہ میرا انکسار بھی ہے۔ ابرار احمد کہا کرتے ہیں کہ یہ آپ کی چالاکی ہے۔ تو میں کہتا ہوں کہ یہ اگر چالاکی ہے، تو ذرا کر کے دکھاؤ۔ مبارک احمد کے بیٹے ہیں ایرج مبارک، وہ کہتے ہیں ظفر اقبال صاحب آپ نے اپنی ہر غزل میں کم از کم تین شعر اپنے خلاف کہے ہوئے ہوتے ہیں۔ میں کہتا ہوں کہ میرے ہاں ایک تنقیدی بلکہ ایک خود ہزیمتی موجود ہے۔ شاید اس لیے بھی کہ جو کام دوسروں نے کرنا ہے وہ میں خود کیوں نہ کر لوں۔ اسی لیے میں کہتا ہوں کہ اگر یہ چالاکی ہے تو یہ چالاکی کر کے تو دکھائیں، لکھیں ایک دو شعر اپنی غزل میں۔ اچھا ایک اور بات سے اس کا شبہ مجھے ہوتا کہ شمش الرحمٰن فاروقی اور گوپی چند نارنگ ایک دوسرے کے سخت خلاف ہیں، خون کے پیاسے ہیں، لیکن وہ دونوں بہ یک زبان یہ کہنے پر مجبور ہیں کہ ظفر اقبال ہی اس وقت اردو دنیا کا، برصغیر کا سب سے بڑا غزل گو ہے۔ میں اپنے بارے میں یہ دعویٰ کر سکتا ہوں، حالانکہ میں نے کبھی اپنے بارے میں کوئی دعویٰ نہیں کیا۔ میں اپنی شاعری کے بارے میں کچھ نہیں کہتا لیکن میں یہ کہتا ہوں کہ جتنا کشٹ میں نے اٹھایا ہے اس پیش نظر شعر وہ ہو گا جسے میں کہوں گا کہ یہ شعر ہے اور جس کو میں کہوں کہ شعر نہیں ہے وہ شعر نہیں ہو گا۔ میں تو اپنی شاعری کو خود مسترد کرتا ہوں اور کسی وقت اسے منسوخ بھی کر سکتا ہوں، ساری کی ساری کو۔ |
|
||||||||
Posted on October 14th, 2007 by adil
Filed under: General | No Comments »
![]() |
|
![]() غزل ایک میکانکی عمل
سوال: غزل کے تخلیقی عمل کے بارے میں آپ کیا کہتے ہیں؟
ظفر اقبال: دیکھیے غزل کے لیے میرا ایک اپنا طریقۂ واردات ہے۔ وہ یہ ہے کہ میں غزلوں کے سیٹ بناتا ہوں، مثلاً ایک غزل کہی ہے میں نے ایک زمین میں، تو اس کا قافیہ بدل کر میں نے ایک اور غزل کہی ہے۔ اگر اس میں اور قافیے نکلتے ہیں تو میں نے اور بھی کہی ہیں۔ میری دس دس بارہ بارہ غزلیں کر کے اس طرح ’سویرا‘ میں چھپتی رہی ہیں۔ اس سے مجھے ایک تو یہ سہولت رہتی ہے کہ مجھے نئی غزل کے لیے زمین نہیں تلاش کرنی پڑتی نمبر ایک، نمبر دو قافیے کے جو ویری ایشن اور امکانات ہیں ان کو برائے کار لانے میں مجھے مدد ملتی ہے۔ یہ تو میرا طریقۂ کار ہے۔
سوال:غزل کیسے کنسیو، محسوس یا شروع کرتے ہیں یا کہتے ہیں؟
ظفر اقبال: نہیں، میں عرض کروں کہ غزل کو مجموعی طور پر کنسیو نہیں کیا جا سکتا۔ یہ بات کہنے میں مجھے کوئی عار نہیں ہے کہ غزل ایک میکانیکل پراسس ہے۔ یہ قافیے کی مدد سے آگے چلتی ہے۔ قافیہ آپ کو سپورٹ کرتا ہے، آپ کو مضمون سُجھاتا ہے۔ دوسری بات میں اس طرح سے کہتا ہوں، جس میں آپ کی بات کا جواب بھی آ جائے گا کہ غزل کا ہر شعر دو مصرعوں کی نظم ہوتا ہے۔ اگر منیر نیازی کی نظم ایک مصرعے کی ہو سکتی، جس کا عنوان اس مصرعے سے بھی بڑا ہے تو دو مصروں کی نظم کیوں نہیں ہو سکتی؟ اور خاص طور پر غزل کی سہولت یہ ہے کہ رسالوں میں آپ مطلع پڑھ کر فیصلہ کرتے ہیں کہ آپ نے غزل پوری پڑھنی ہے یا آگے چلا جانا ہے۔ جب کہ نظم کے مسائل میں یہ بھی ہے کہ ڈھائی سو مصرعوں کی ہے، تو، جب تک آپ اسے پورا نہ پڑھیں آپ اس پر رائے نہیں دے سکتے۔ نمبر تین اعجاز اور اختصار جو ہے یہ بھی غزل ہی کی ایجاد اور ریکمنڈیشن ہے۔ یہ جو غزل کی ہنر مندی، اوصاف اور خوبیاں ہیں، یہ ان میں شامل ہے کہ کم سے کم لفظوں میں مدعا بیان کیا جائے۔ میرا ایک شعر بھی ہے:
کم سے کم لفظ ہیں ظفر درکار اسی لیے میں نے افتخار جالب کو اور دوسروں کو لسانی تشکیلات پر کہا تھا کہ یہ ٹیلی گرافک لینگویج ہے۔ اس میں سے آپ نے بہت سی چیزیں منہا کر دی ہیں، کہیں سے مصدر نکال دیا ہے تو کہیں سے فعل نکال دیا ہے، تو یہ کام پہلے بھی ہو چکا ہے ٹیلی گرافک لینگویج میں۔ آپ تین لفظوں میں چار سطروں کا مضمون لکھ سکتے ہیں۔ ایک پیغام کی ترسیل کر سکتے ہیں لیکن نہ تو افتخار جالب نے، نہ ہی ان کے کسی پیش رو جیمس جوائس وغیرہ نے، جن کا حوالہ وہ بار بار دیتے ہیں، کسی نہ بھی یہ بات تسلیم نہیں کی۔ |
|
||||||||
Posted on October 14th, 2007 by adil
Filed under: General | No Comments »
![]() |
|
تخلیقی قوت یا پیرایۂ اظہار
سوال: لیکن یہ جو آپ نے زبان کے ساتھ کیا ہے یا آپ کہتے ہیں کہ تجربہ کیا ہے یا اسلوب اختیار کیا ہے۔ آپ اس سے مطمئن ہیں؟
ظفر اقبال: مطمئن اس لیے کہ میں نے اس سے بہت کام لیا۔ میرے پاس کوئی گیدڑ سنگھی اس کے علاوہ نہیں ہے جس کی وجہ سے مجھے یہ شہرت یا عزت یا محبت لوگوں کی ملی ہے یا ایک امتیاز کہا جاتا ہے کہ مجھے ہے۔ وہ اسی وجہ سے ہے کہ میں نے زبان کو الٹ پلٹ کر دیکھا ہے، کیوں کہ زبان ہی ہے جو ہمارا ہتھیار ہے اور اسی سے ہم سارا کام چلاتے ہیں اپنا۔ غزل جو تیزی سے کلیشے کی طرف بڑھتی جا رہی ہے، بلکہ نظم کا بھی یہی حال ہے۔ تو اس کا یہی علاج ہے۔ زبان کی اگر آپ ہئیت تبدیل کریں گے تو غزل نہیں رہے گی۔ لوگوں نے کوشش کی ہے: آزاد غزل، مکالماتی غزل، فلاں غزل، سب ٹریش ہے۔ غزل کو البتہ اندر سے تبدیل کر سکتے ہیں۔ غزل باہر سے تبدیل نہیں ہو سکتی۔ نہ اسے تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ غزل کو اندر سے تبدیل کیا جا سکتا ہے اور وہی میں نے کرنے کی کوشش کی ہے۔ لفظ آپ کے پاس ایک بنیاد ہے اور لفظ کو الٹ پلٹ کر دیکھنا چاہیے۔ اس کے اسرار و رموز کیا ہیں اس کے اور معنی کیا نکلتے ہیں یا یہ کہاں کھڑا ہے یا اسے تھوڑا سا تبدیل کرنے سے کیا فرق پڑتا ہے۔ تبدیل بھی نہیں لفظ کو ذرا مختلف انداز سے استعمال کرنے کی بات ہے۔ میں لکھ چکا ہوں کہ اصل بات لفظ کا غیر معمولی استعمال ہے۔ بہت سے کمالات وہ بھی کر جاتا ہے۔
سوال: شاید اسی لیے افتخار جالب آپ کو سراہتے تھے اور انہوں نے آپ کا دیباچہ بھی لکھا؟
ظفر اقبال: افتخار جالب میرے بڑے اچھے دوست بھی تھے۔ لاء کالج میرے کلاس فیلو تھے۔ وہاں ہم نے پہلی بار لاء کالج کا میگزین نکالا ’میزان‘ کے نام سے۔ جس کا میں ایڈیٹر تھا اور افتخار جالب نائب مدیر تھے اردو سیکشن کے۔ انہوں نے دیباچہ لکھا ’گل آفتاب کا اور میرا خیال ہے کہ آج تک میری کتابوں کے جو دیباچے لکھے گئے ہیں ان میں وہ سب سے عمدہ دیباچہ ہے۔ اس لیے نہیں کہ اس میں میری تعریف کی گئی ہے۔ تعریف تو ہر دیباچے میں ہوتی ہے بلکہ اس لیے کے اس میں ان جو اینالیسس (تجزیہ) ہے وہ بڑا ریویلنگ ہے۔
سوال: یہ بتائیں کہ آپ کے ہاں جو اظہار کا جو عمل ہے اس میں آپ اپنے تخلیقی عمل کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں یا دسترس اور مہارت کو؟
ظفر اقبال: میں کئی جگہ پہلے بھی اس کا جواب دے چکا ہوں اور اس پر لکھنا یا کچھ کہنا مجھے پسند بھی ہے۔ اصل بات یہ کہ میں موضوع کو زیادہ اہمیت نہیں دیتا۔ بیس سال پہلے جب کشور ناہید ’ماہِ نو‘ کی ایڈیٹر ہوا کرتی تھی اس میں میری ایک غزل چھپی تھی:
لکھیے تو غزل کچھ ایسی بھی اس کا دوسرا شعر تھا: مضمون کوئی باندھیں گے نیا اس سے میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ مضمون کو میں کوئی اہمیت نہیں دیتا۔ میں پیرایۂ اظہار کو اہمیت دیتا ہوں۔ افتخار عارف کہتے ہیں کہ بات کچھ بھی نہیں ہوتی اور آپ شعر بنا دیتے ہیں۔ بہت بڑا مضمون بھی اگر ہو اور اُسے آپ شعر میں نظم کریں، موزوں کریں لیکن اگر وہ شعر نہیں بنتا تو اس کا کیا فائدہ اس موضوع کا؟ یہی بات بہتر ہے کہ آپ اُسے نثر میں کہیں۔ غزل کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ شعر کا شعر بننا بہت ضروری ہے۔ شعر میں ایک ایسا طلسم ہوتا ہے جسے میں ڈیفائن (تعریف) نہیں کر سکتا۔ لوگ شعر گوئی اور اور ورسیفیکیشن (منظوم کرنے) میں فرق کو نہیں سمجھتے۔ جو کچھ ہو رہا ہے، پچانوے فیصد لوگ تو ورسیفیکیشن کر رہے ہیں۔ موزوں کر رہے ہیں اور سمجھ رہے ہیں کہ شاعری کر رہے ہیں لیکن وہ شاعری نہیں ہے۔ یہ میرا تھیسس ہے میں اس پر لکھتا ہوں، اس پر میں بولتا ہوں، اس پر میں اظہار کرتا ہوں۔ مجھے پوچھا گیا تھا: انگارے والے ظفر اقبال نمبر نکال رہے ہیں، انٹرویو میں، کہ احمد ندیم قاسمی کی شاعری کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ میں نے کہا ندیم قاسمی صاحب ہم سب کے محسن ہیں۔ ایک چھتنار درخت کی سی ان کی حیثیت ہے لیکن مجھے ان کی شاعری نے کبھی متاثر نہیں کیا۔ ان کا المیہ یہ ہے کہ ان کا پیرایۂ اظہار کوئی پچاس ساٹھ سال پُرانا ہے۔ وہ سکہ اب بازار میں نہیں چلتا۔ ان کے کئی پیرو کار اور نیازمند ایسے ہیں جن کا وہی پیرایۂ اظہار ہے۔ تو پیرایۂ اظہار شعر کو شعر بناتا ہے۔ |
|
||||||||
Posted on October 14th, 2007 by adil
Filed under: General | No Comments »
![]() |
|
مراکز کی نسبت مفصل
سوال: تو کیسے الگ کرتے ہیں آپ پیرایۂ اظہار کو اور نفسِ مضمون کو؟
ظفر اقبال: دیکھیں نفسِ مضمون جو ہے وہ بذاتِ خود زیادہ اہمیت نہیں رکھتا۔ آپ کا پیرایۂ اظہار جس کے بننے میں الفاظ کا، الفاظ کی دروبست کا، الفاظ کی ترتیب کا اور الفاظ کے استعمال کا زیادہ دخل ہے۔ لوگ کہتے ہیں کہ آپ نے جو یہ لب و لہجہ بنا رکھا ہے اور اتنے مقلدین ہیں اس کے تو آپ اس پر زیادہ زور دیتے ہیں اور آپ پسند بھی وہی زیادہ کرتے ہیں۔ تو میں کہتا ہوں کہ قدرتی بات ہے کہ ہر آدمی اور ہر شاعر وہی لب و لہجہ پسند کرے گا جس لب و لہجے میں وہ خود بات کرتا ہے، شعر کہتا ہے۔ کیوں کہ اگر اسے وہ پسند نہ ہو تو اس میں شعر نہ کہے وہ کوئی اور لب و لہجہ اختیار کرے لیکن اس کے باوجود میں سمجھتا ہوں کہ یہ صرف میرے لب و لہجے کی بات نہیں ہے کئی اور بھی ہیں جن کا اپنا لب و لہجہ ہے لیکن مجھے اچھے لگتے ہیں وہ۔ اس لیے کہ وہ ذرا مختلف طریقے سے شعر کہتے ہیں۔
سوال: آپ بتا سکیں گے ایسے کچھ لوگ جو مختلف لہجے میں شعر کہہ رہے ہیں؟
ظفر اقبال: ہاں، مثلاً احمد مشتاق ہیں یا کئی نئے شاعر ہیں۔ مطلب یہ ہے کہ میں یہ پہلے عرض کر دوں کہ مراکز کی نسبت مفصل میں زیادہ بہتر شاعری ہو رہی ہے۔ فیصل آباد میں ہو رہی ہے، کبیر والا میں ہو رہی ہے، وہاڑی میں ہو رہی ہے، بورے والا میں ہو رہی ہے، ملتان میں ہو رہی ہے۔ ملتان میں کم ہو رہی ہے لیکن کراچی میں، لاہور میں، اسلام آباد میں خال خال آپ کو شاعر ملے گا۔ فیصل آباد میں ثنا اللہ ظہیر ہے یا شیخوپورہ میں نوید رضا ہے، اس طرح افضل گوہر ہے ایک شاعر نیا۔ ان کا پیرایۂ اظہار نیا ہے کم از کم وہ نہیں جس سے ایک آدمی میں ناپسندیدگی کا اظہار پیدا ہو۔ میں شاید پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ شعر کا معیار یہ ہے اس جیسا شعر پہلے نہ کہا گیا ہو۔ اگر اس جیسا یا اس سے بہتر شعر پہلے کہا جا چکا ہے اس موضوع پر یا اس انداز میں تو پھر نیا شعر کہنے کی ضرورت نہیں آپ کو۔ مثلاً مضمون تو سارے دہرائے جا چکے ہیں بار بار، غزل کے خاص طور سے لیکن پھر بھی آپ پرانے مضمون کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں اور اسی سے وہ نیا ہو جاتا ہے۔ ہاں اس کے علاوہ سانگھڑ میں اکبر معصوم ہے، یہاں ہمارے شیخوپورہ میں شاہین عباس ہے، وہ دو تین کتابوں کے مصنف ہیں لیکن وہ شروع ہی سے عمدہ غزل لکھ رہے ہیں۔
سوال: تو مستقبل میں کیا امکانات نظر آتے ہیں، نئے غزل کہنے والوں کی اکثریت تو آپ کی پیروی کر رہی ہے تو ایک بار پھر؟
ظفر اقبال: نہیں دوسری بات یہ ہے کہ میری پیروی اگر کوئی کرتا ہے تو یہ تو ایک صدقۂ جاریہ ہے۔ اس سے جو لوگ فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں اٹھائیں لیکن انہیں بہر طور کچھ اپنا راستہ بنانا پڑے گا۔
سوال: اس کے آثار کچھ نظر آتے ہیں؟
ظفر اقبال: ہاں، ہاں، کیوں نہیں۔ دیکھیے اگر آپ نظریۂ ارتقاء میں یقین رکھتے ہیں تو یہ کام تو ہونا ہی ہونا ہے۔ جو کچھ میں نے کیا ہے وہ اگر میں نہ کرتا تو کوئی اور کر دیتا۔ یا اس سے آگے، میں نے شمش الرحمٰن فاروقی سے کہا تھا کہ آپ اب ظفر اقبال سے آگے کی بات کریں۔ کہ آگے کون کون لوگ ہیں۔ ان کے کیا آثار ہیں اور ان کے کیا امکانات ہیں؟ کیا معاملات ہیں ان کے؟ |
|
||||||||
Posted on October 14th, 2007 by adil
Filed under: General | No Comments »
![]() |
|
اگر شاعری نہ کرتا
سوال: اور اگر آپ شعر نہ کہتے تو یہ ضرورت جو شعر کہنے سے پوری ہوتی ہے وہ کیسے پوری ہوتی؟
ظفر اقبال: ہو سکتا ہے کہ یہ ضرورت پھر پیدا ہی نہ ہوتی۔ کیوں کہ شعر تب آتا ہے اگر اندر سے اُسے کہنے کی ضرورت محسوس ہو۔ ورنہ شعر نہیں آتا نہ ہی آپ شاعر بن سکتے ہیں۔ یہ آپ کے اندر کی مجبوری ہے جو آپ سے شعر کہلاتی ہے اور اس لیے کہلواتی ہے کہ وہ یہ محسوس کرتی ہے کہ اس بندے کے پاس ایک ہنر ہے جو مجھے بیان کر سکتا ہے۔ پھر میں نے ایک جگہ یہ بھی لکھا ہے کہ عمدہ شاعری جو ہے وہ خود اپنے آپ کو پڑھواتی ہے بلکہ اپنے آپ پر لکھنے کے لیے بھی اکساتی ہے۔ میں نے اخترالایمان کے بارے میں لکھا تھا، ’شب خون‘ میں شائع ہوا تھا کہ وہ ایک معمولی شاعر ہیں اور مجھے اتنے بڑے شاعر نہیں لگے۔ یہ ٹھیک ہے کہ میں نے انہیں اتنا زیادہ نہیں پڑھا لیکن اچھی شاعری تو پڑھواتی ہے اپنے آپ کو۔ وہ ایسے ہوتے کہ میں انہیں نظرانداز ہی نہ کر سکتا کہیں تو پھر بات تھی۔ پھر میں نے کہا کہ ہمارے ہاں جو قتیل شفائی ہیں یا مجروح سلطان پوری ہیں یہ بھی اوّل درجے کے شاعر نہیں تھے۔ ان دونوں کی جو وجہ ہے شہرت کی، قتیل شفائی کی جو ہے وہ فلم ہے یا ترقی پسند گروپ سے ان کی وابستگی ہے۔ اسی طرح مجروح صاحب نے بھی گانے گوائے اور سارا قصہ کہانی۔ اس کا بڑا ری ایکشن ہوا وہاں اور بڑے میرے خلاف خطوط بھی چھپے۔ میں نے کہا کہ ٹھیک ہے لیکن میرے دل میں جو بات تھی اور جسے میں ٹھیک سمجھتا ہوں، ہو سکتا ہے وہ ٹھیک نہ ہو لیکن میں تو وہ ضرور کہہ دیتا ہوں۔
سوال: تو کیسے آپ یہ امتیاز قائم کرتے ہیں کہ یہ اوّل درجے کا شاعر ہے اور یہ نہیں ہے؟
ظفر اقبال: میں نے آپ سے عرض کیا ہے نا کہ غالب تک آتے آتے مصرع زیادہ ششتہ ہو گیا ہے۔ نمبر دو غالب تک آتے آتے زبان کا طریقۂ استعمال بھی تبدیل ہوا ہے۔ میر کے ہاں جو کڈھب مصرے اور کھردرے الفاظ ہیں، اس میں کوئی شک نہیں کہ میر غالب کے مقابلہ میں زیادہ پرولیفک (خلاق و فراواں) ہیں اور غالب سے کئی گنا زیادہ الفاظ انہوں نے شاعری میں استعمال کیے ہیں۔ اسی لیے، کوئی ویسے ہی خدائے سخن نہیں کہہ دیتا کسی کو۔ خدائے سخن تو وہ ہیں لیکن آج انہیں اپریشیٹ کرنا (سراہنا) بہت مشکل ہے۔ ان کے اکثر اشعار کو ڈیکوڈ کرنا اور ان کے معنی نکالنا۔ کیوں کے اس وقت جو الفاظ کی صورتِ حال تھی، جو نشست و برخاست تھی الفاط کی وہ کچھ اور طریقے سے تھی۔ مناسباتِ لفظی اور طریقے سے آتے تھے۔ اب بھی آتے لیکن اور طریقے سے آتے ہیں۔ تو غالب اس لیے زیادہ پُر کشش ہے کہ وہ میر سے زیادہ ماڈرن (جدید) ہے۔ ایک تو اسی لیے کہ بعد میں آیا اور دوسرا یہ کہ یہ جو ماڈرن ہونا ہے۔ فیض صاحب سے پوچھا گیا کہ شعر کیسا ہونا چاہیے تو وہ کہتے تھے کہ شعر تو تازہ ہونا چاہیے۔ یہ بڑی خوبصورت بات ہے اور یہی سب باتوں کا نتیجہ بھی ہے کہ شعر جو تازہ نہ ہو وہ شعر نہیں ہے۔ اب شعر میں تازگی کیسے آئے۔ وہ شاعر کی توفیق پر بھی منحصر ہے کہ اس نے کیا کچھ پڑھ رکھا ہے اور اسے یہ دیکھنا کہ وہ کہیں کسی استاد کو یا سابقہ شاعر کو دہرا تو نہیں رہا، یا کسی کلاسیک کو۔ اس کے بعد اس کی توفیق یہ ہے کہ وہ شعر اپنے انداز میں یعنی مختلف طریقے سے کہے۔ جس طریقے سے شعر پہلے کہا جا چکا ہے وہ کسی کو بھی قابلِ قبول نہیں ہو سکتا۔ وہ شعر کو کلیشے بنانے میں ہی مددگار ہو سکتا اور شعر کلیشے سے تبھی بچ سکتا ہے اگر پیرایۂ اظہاراس کا نیا ہو۔ الفاظ اور زبان کو اس طریقے سے استعمال کیا گیا ہو کہ اس سے پہلے نہ کیا گیا ہو۔ میں نے جو کچھ زبان کے ساتھ کیا ہے وہ اس لیے بھی کر گذرا ہوں کہ زبان لوگوں کی بنائی ہوئی ہے کوئی آسمان سے اتری ہوئی تو ہے نہیں۔ ارتقاء پر اگر اپ ایمان رکھتے ہیں تو آج سے دو سو سال پہلے کے انسان اور شاعر کی نسبت آج کے شاعر کو زیادہ ترقی یافتہ اور بہتر ہونا چاہیے۔ |
|
||||||||
Posted on October 14th, 2007 by adil
Filed under: General | No Comments »